عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری ثابت نہیں ہوئی برطانیہ کا اعتراف

مارچ 2003 میں برطانیہ کو صدام حسین سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا، چیرمین انکوائری کمیٹی سر جان چلکوٹ


ویب ڈیسک July 06, 2016
جن حالات کو جواز بنا کر عراق جنگ میں برطانوی فوجی کو بھینجے کا فیصلہ کیا گیا وہ غیر تسلی بخش تھا، سرجان چلکوٹ. فوٹو: فائل

لاہور: برطانیہ نے عراق جنگ کے حوالے سے سرکاری سطح پر انکوائری کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 2003 میں بغداد میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈی) کی تیاری ثابت نہیں ہوئی۔

عراق جنگ سے متعلق انکوائری کرنے والے کمیشن کے سربراہ سر جان چلکوٹ نے 2003 میں عراق پر حملے میں برطانوی شمولیت کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرچلکوٹ نے کہا کہ مارچ 2003 میں برطانیہ کو صدام حسین سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں تھا اور جن حالات کو جواز بنا کر عراق جنگ میں برطانوی فوجی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غیر تسلی بخش تھا، جوائنٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو اس وقت کے وزیراعظم ٹونی بلیئر پر واضح کرنا چاہیئے تھا کہ خفیہ معلومات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عراق کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیار بنانے یا جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت فوجی آپریشن آخری حل نہیں تھا جب کہ برطانیہ نے عراق جنگ میں شمولیت سے پہلے پرامن طریقوں کو بھی استعمال نہیں کیا، برطانیہ کو عراق پر حملے سے پہلے ہتھیاروں کو ترک کرنے کے پر امن طریقوں کا دیکھنا چاہیئے تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی والے ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈی) کے خطرات کو جس یقین کے ساتھ پیش کیا گیا تھا وہ ثابت نہیں ہو سکے۔

سر جان چلکوٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی عراق جنگ کے بعد کی منصوبہ بندی بھی مکمل طور پر ناقص تھی، واضح خطرات کے باوجود حملے کے نتائج کو نظر انداز کیا گیا جب کہ صدام حسین کے بعد عراق کے بارے میں کی جانے والی منصوبہ بندی اور تیاریاں بھی انتہائی نامناسب تھیں جس کی وجہ سے حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے 2003 میں عراق کے صدر صدام حسین پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ہتھیاروں کی تیاری کا جواز بنا کر عراق میں فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا جس کی سرکاری سطح پر تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |