رنویر اور دپیکا نے خاموشی سے منگنی کرلی

دونوں اداکاروں کی منگنی کی رسم گزشتہ ماہ ادا کی گئی جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی

دونوں اداکاروں کی منگنی کی رسم گزشتہ ماہ ادا کی گئی جس میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے خاموشی سے منگنی کرلی ہے۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں جب کہ اداکار رنویر سنگھ متعدد بارڈمپل گرل سے برملا اظہارمحبت بھی کرچکے ہیں، یہی نہیں متعدد باردونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبریں بھی منظرعام پرآچکی ہیں لیکن اب ایک خبرنے پوری فلم نگری کو چونکا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنویر اور دپیکا نے نئے سال کے اوائل میں منگنی کا فیصلہ کرلیا


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے طویل عرصے کے معاشقے کے بعد منگنی کرلی ہے جس کے بعد دونوں اداکار جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں اداکاروں کی منگنی رسم گزشتہ ماہ ادا کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی تاہم دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبرکوسب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون رنویرسنگھ کے ڈرائیورکی ''بھابھی جی'' بن گئیں

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈ کی تقریب میں بھی ساتھ ساتھ دکھائی دیئے تھے۔
Load Next Story