عیدالفطر کے دوسرے روز گہما گہمی عوامی مقامات پر رش

ملک بھر میں عیدالفطر کے دوسرے روز لوگ خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک July 07, 2016
ملک بھر میں عیدالفطر کے دوسرے روز لوگ خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے اور اس کے دوسرے روز بھی گہما گہمی ہے جب کہ عوامی مقامات اور پارکوں میں سیرو تفریح کے لیے آنے والوں کا رش لگ گیا ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، عیدالفطر کے پہلے روز جہاں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جلنے میں مصروف رہے وہیں اب عید کا دوسرے دن سیرو تفریح کے نام کیا جارہا ہے جس کے باعث عوامی مقامات اور پارکوں وغیرہ میں عوام کی بڑی تعداد سیرو تفریح کی غرض سے پہنچی ہے۔

جہاں عید کے دوسرے روز دعوتوں اور عیدی کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں بچے بھی بڑوں سے عید لینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے اور ساتھ ہی اس عیدی کو خرچ کرنے کے لیے بھی پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں