کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی موسم خوشگوار

شہر میں صبح کے اوقات سے ہی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

شہر میں صبح کے اوقات سے ہی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ فوٹو؛ فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ موسم نے عید کا مزہ بھی دوبالا کردیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات سے ہی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہر میں بسیرا کرلیا جس سے عید کا مزہ دوبالا گیا۔ شہر میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلبرگ، ایف بی ایریا، آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ، اولڈ سٹی ایریا، شاہ فیصل، ملیر، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔


کراچی کے خوشگوار موسم کا مزہ لینے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد صبح کے اوقات میں ہی باہر نکل آئی اور عید کے دوسرے دن کا آغاز باہر کے ناشتے سے کیا، اس کے علاوہ موسم کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے شہریوں نے ساحل سمندر کا بھی رخ کرلیا ہے۔

کراچی میں بوندا باندی سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث چند ایک مقامات پر موٹرسائیکل سواروں کے سلپ ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جس سے بعض موٹرسائیکل سوار افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔
Load Next Story