بھارت اور بنگلا دیش میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے
بھارت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جامع مسجد دہلی میں ہوا جہاں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی نماز ادا کی۔
بھارت اور بنگلا دیش میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے جہاں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
بھارت اور بنگلا دیش میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جہاں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ بھارت میں عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت نئی دلی کی جامع مسجد میں ہوا جہاں نما زکے لیے ہزاروں افراد موجود تھے جب کہ جامع مسجد کے شاہی امام سید امام بخاری نے نماز عید پڑھائی۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی دہلی کی جامع مسجد میں نماز ادا کی اور اجتماع سے خطاب کیا، عبدالباسط سے اس موقع پر پاکستانی عوام کا محبت اور اخوت کا درس دیا جب کہ نماز کے بعد وہ مسلم برادری کے رہنماؤں سے عید بھی ملے۔
نماز عید کے موقع پر جامع مسجد دہلی کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ بھارت میں کولکتا، جے پور، گھورپور، احمد آباد اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی آج عیدالفطر کے لیے نماز عید کے اجتماعات ہوئے جہاں دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔