یمن کے شہر عدن کے فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کا حملہ 10 اہلکار ہلاک 

یمنی فوج کی کارروائی میں تمام 12 حملہ آورمارے گئے، فوجی حکام

یمنی فوج کی کارروائی میں تمام 12 حملہ آورمارے گئے، فوجی حکام، فوٹو؛ فائل

MADRID:
حوثی باغیوں نے عدن میں واقع مرکزی فوجی بیس کے داخلی دروازے کو کار بم سے اڑایا اور اس کے بعد اندر داخل ہوکر دوسرا دھماکا کیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع مرکزی فوجی کیمپ پر حوثی باغیوں کے حملے میں 10 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یمنی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے فوجی بیس کے داخلی دروازے کو دھماکا خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے اڑایا اور اس کے بعد کیمپ میں داخل ہوکر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فوجی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12 اور تمام فوجی وردی میں ملبوس تھے، حملہ آوروں نے دھماکوں کے بعد بیس پر قبضے کی کوشش کی جس میں دستی بم اور چھوٹے ہتھیاروں سے بھی حملہ کیا گیا تاہم سرکاری افواج نے کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
Load Next Story