وزیراعظم کی چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیز کرنے ہدایت

متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک July 07, 2016
متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ آئی این پی

وزیراعظم نوازشریف نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چترال میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور طبی سہولیات، خوراک اور رہائش فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں