جدہ حملہ خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے نکلا

حملہ آور کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ سے ہے جب کہ اس کا نام فیاض کاغذی ہے


ویب ڈیسک July 07, 2016
ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جدہ میں خود کش حملہ کرنے والا پاکستانی ڈرائیورتھا اوراس کا نام عبداللہ گلزار ہے۔

سعودی عرب میں خود کش حملوں کے حوالے سے کی جانے والی مزید تفتیش کے مطابق جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے۔

سعودی عرب میں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے بعد سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر دھماکا کرنے والا خودکش حملہ آورکا تعلق پاکستان سے تھا جس کی شناخت عبداللہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ 12 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا تاہم اب اس حوالے سے مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جدہ میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق پاکستان کے بجائے بھارت سے ہے، حملہ آور کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ سے ہے جب کہ اس کا نام فیاض کاغذی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ جدہ اور مدینہ منورہ میں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور قطیف میں مسجد کے قریب جب کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خودکش حملوں کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جدہ میں خود کش حملہ کرنے والا پاکستانی ڈرائیورتھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور قطیف میں خودکش حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |