گھانا میں عید کی تقریب میں بھگدڑمچنے سے 9 افراد ہلاکمتعدد زخمی

تقریب خاتمے کے قریب تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی اور لوگ باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے،عینی شاہد


ویب ڈیسک July 07, 2016
تقریب خاتمے کے قریب تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی اور لوگ باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے،عینی شاہدتصویر۔ فوٹو: بشکریہ مائی جویو آن لائن

BEIJING: گھانا میں عید کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں بدانتظامی کے بعد بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رمضان کے اختتام کے بعد عید کےروز بدھ کی رات کو یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، تقریب میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کی تقریب خاتمے کے قریب تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی اور لوگ کمیونٹی ہال سے باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے لیکن سینٹر کے دروازے بند تھے اور اسی وجہ سے لوگ اندھیرے میں کچل کر ہلاک ہوئے، ہلاک شدگان میں 6 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔