پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے آئی ایم ایف

پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے،آئی ایم ایف


ویب ڈیسک July 07, 2016
ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہورہی ہے،آئی ایم ایف فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے موجودہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہورہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |