قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت دیگرغیرملکی کھلاڑیوں کی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد

پاکستانی کرکٹرز سمیت دیگرغیرملکی کرکٹرز نے ٹوئٹرپر عید کی مبارکباد کیساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں برطانیہ میں موجود ہے جہاں وہ انگلینڈ سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گی، فوٹو: پی سی بی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں نے عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیں وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

پاکستانیوں نے عیدالفطر بدھ کے دن انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جب کہ عید کے دوسرے دن بھی لوگوں کی جانب سے اپنے چاہنے والوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو عید کی مبارکبار دینے کا سلسلہ جاری رہا اور کچھ یہی حال قومی کرکٹ ٹیم کا ہے جو ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے، پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر غیرملکی کرکٹرز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور نہ صرف اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی بلکہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی شئیر کیا۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود نے اپنی شلوار قمیض میں تصویر پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔



پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین شان مقصود نے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر شئیر کی اور عید کی مبارک باد دی۔



اسٹار بیٹسمین محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔



قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور مایا ناز کھلاڑی شعیب ملک نے جنوبی افریقی کھلاڑی کے ساتھ ویڈیو شئیر کی جس میں وہ تمام پاکستانیوں کو عید مبارک دے رہے ہیں۔




سابق عظیم کھلاڑی اور سیاستدان عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر تمام افراد کو عید کی مبارک باد دی۔



بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سریش رائنا نے شلوار قمیض میں اپنی تصویر پوسٹ کرکے عید کی مبارک باد دی۔



دنیائے کرکٹ کے مایا ناز سری لنکن کھلاڑی سنتھ جیسوریا نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگوں کو عید کی ڈھیر ساری خوشیاں ملیں۔



برطانوی کھلاڑی معین علی نے تصویر شئیر کی جس پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دے رہیں۔



سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور آئندہ آنے والے سال کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Load Next Story