ساہیوال کے پارک میں جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی
کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا
کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے کنان پارک میں کشتی جھولا ٹوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کشتی جھولا خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹا جب کہ جھولا چلانے کی اجازت ڈی سی او کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے اس طرح کے خستہ حال جھولے پارکوں میں چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔