کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی رم جھم سے عوام کی خوشیاں دوبالا
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
PESHAWAR:
شہر اور اس کے مضافات میں عید الفطر کے تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم نے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔
کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہورہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ اس موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے طرح طرح کے پکوان بنائے جارہے اور لوگوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کرہی ہے۔
سڑکوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوگی جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔