ساہیوال میں بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بہن قتل

ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 08, 2016
صائمہ نے2 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے غیرت کے نام بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نویز کے مطابق ساہیواا کے نواحی گاؤں نائن ایل 107 کی رہائشی صائمہ نے 2 ماہ قبل ہسند کی شادی کرلی تھی۔ صائمہ کا بھائی اسے پنچایت کے فیصلے کے بعد واپس گھر لایا تھا۔ جہاں اس نے کلہاڑیوں کے وار سے بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ جب کہ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں