عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں کئے گئے دھماکے پلانٹڈ تھے گرفتار ملزم کا بیان

ملزم عطا اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکوں میں ان کا گروپ ملوث تھا۔


ویب ڈیسک November 27, 2012
عطا اللہ نے بتایا کہ عباس ٹاؤن میں دھماکے کے لئے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد شیر خان نے نصب کیا اور اسے جائے وقوعہ پر گل محسود نے پہنچایا تھا۔ فوٹو: فائل

منگھو پیر سے گرفتار کئے گئے ملزم نے سی آئی ڈی پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ محرم الحرام کے دوران عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں کئے گئے دھماکے پلانٹڈ تھے۔

ملزم عطا اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ عباس ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بم دھماکوں میں ان کا گروپ ملوث تھا اور ساتھی گل محسود نے دونوں مقامات پر بم پلانٹ کئے تھے، ان بموں کو ملزم نے اپنے دوسرے ساتھی شیر خان کے ساتھ مل کر تیار کیا تھا اور اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے دھماکے میں دھماکا خیز مواد سیمنٹ کے بلاک میں نصب کیا گیا تھا۔

عطا اللہ نے بتایا کہ عباس ٹاؤن میں دھماکے کے لئے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد شیر خان نے نصب کیا اور اسے جائے وقوعہ پر گل محسود نے پہنچایا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم عطا اللہ کو سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، مقابلے میں اس کا ایک ساتھی گل محسود ہلاک ہوگیا تھا۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم شیر خان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں