نوزائیدہ بچوں کو چوہوں کے کاٹنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہولی فیملی اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
کمیٹی کی سفارشات کے بعد اسپتال کی 2 نرسوں اور ایک مڈوائف کو بھی معطل کیا گیا جب کہ ایم ایس ڈاکٹر فیاض کا بھی فوری تبادلہ کرکے ڈاکٹر ارشد کو قائم مقام ایم ایس مقرر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہولی فیملی اسپتال کے ایم ایس کیپٹن ریٹائرڈ فیاض نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عملے کے 5 ارکان کو معطل کردیا تھا اور ان کا دعوٰی تھا کہ چوہے کے کاٹنے سے کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا۔