داعش نے شام کے 4 مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے

چاروں فٹبالرز کردوں کے لیئے جاسوسی کرتے تھے،داعش


ویب ڈیسک July 08, 2016
چاروں فٹبالرز کردوں کے لیئے جاسوسی کرتے تھے،داعش۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

داعش کے جنگجوؤں نے کردوں کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے شام کے چار مشہور فٹ بالرز کے سر قلم کردیئے۔

داعش نے اسامہ ابو کویت، احسان الشوویخ، نہاد الحسن اور احمد اواخ کو کرد تنظیم کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جن کے شامی علاقے رقعہ میں لوگوں کی موجودگی میں سر قلم کردیئے گئے، کھلاڑیوں کا تعلق فٹ کلب ''الشباب'' سے تھا،قتل کے بعد داعش نے تمام کھلاڑیوں کی تصاویر کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور فٹبال کا لباس بھی دکھایا جب کہ اس سے قبل داعش فٹ بال کو غیر شرعی کھیل بھی قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے 2 سال قبل رقعہ میں ہی عراق اور اردن کا فٹ بال میچ دیکھنے والے 13 لڑکوں کو بھی قتل کردیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں