پاکستان کے سابق انٹرنیشنل امپائر جاوید اختر انتقال کرگئے
جاوید اختر نے کیرئیر میں 18 ٹیسٹ اور 40 ایک روزہ میچز میں بحیثت آئی سی سی امپائر فرائض سرانجام دیئے۔
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل امپائر اور اسپن بولر جاوید اختر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق پاکستانی امپائر گزشتہ کئی روز سے راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔ جاوید اختر 1962 میں بحیثیت آف اسپنر قومی ٹیم کا حصہ بنے اور محض 21 سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تاہم اس میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ کرکٹ میں بحیثیت کھلاڑی انہوں نے اپنے کیرئیر کو 1976 میں خیرباد کہا اور امپائر کی حیثیت سے اسی برس قسمت آزمائی جس میں وہ کامیاب رہے۔
جاوید اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 1976 میں سیالکوٹ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے اپنے امپائرنگ کے کیرئیر کا آغاز کیا اور پورے کیرئیر میں 18 ٹیسٹ اور 40 ایک روزہ میچز میں بحیثت آئی سی سی امپائر فرائض سرانجام دیئے جب کہ 1999 کے ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف انہوں نے آخری مرتبہ فرائض انجام دیئے۔