ٹوئٹر پر بھی لوگ عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کیلئے دعا گو

ٹوئٹرصارفین عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔


ویب ڈیسک July 08, 2016
ٹوئٹرصارفین عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو وینٹی لینٹر پر منتقل کئے جانے کے بعد ان کی صحت یابی کے لئے ٹوئٹر پربھی لوگ دعا گو ہیں۔

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا جاچکا ہے جس کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے ان کی صحت کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں جب کہ پاکستان میں چند گھنٹے کے دوران عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے" ایدھی " ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں ٹوئٹر صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

حاجرہ خواجہ اپنی ٹوئٹ میں لکھتی ہیں کہ اللہ تعالی عبدالستار ایدھی کو جلد صحت یابی عطا فرمائے، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور اگر ملک میں کوئی قابل قدر شخصیت ہیں تو وہ عبدالستار ایدھی ہیں۔

https://twitter.com/hajira_khawaja1/status/751452881333678080

رانا وقاص لکھتے ہیں کہ تمام افراد عبدالستار ایدھی کے لئے دعائیں کریں کیوں کہ ان کے بغیر پاکستان کا سوچنا مشکل ہے، عبدالستار ایدھی امیر ہونے کے باوجود غریب ہیں۔



ٹی وی اینکر صنم بلوچ لکھتی ہیں کہ عبدالستار ایدھی کے لئے دعائیں کی جائیں کیوں کہ وہ ہمارے لئے عظیم مثال ہیں جنہوں نے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ انسان کے کام اس کے الفاظ سے زیادہ بولتے ہیں۔



ٹوئٹر پر ایک فرضی نام سے موجود صارف نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انسانیت وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکی ہے۔

https://twitter.com/Arjumand0/status/751451081528541184

عتیقہ عمران لکھتی ہیں کہ اس زمانے میں کوئی بھی عبدالستار ایدھی جیسی سادگی اور سخاوت پر نہیں پہنچ سکتا، اللہ پاک ان پر ہمیشہ رحم فرمائے۔



صحافی ریاض سہیل نے عبدالستار ایدھی سے محبت کا اظہار ایک شعر کی شکل میں کیا جو لکھتے ہیں کہ : لوگوں نے معصوم زندگیاں کچرے میں پھینکیں، انہوں نے سینے سے لگایا ،، لوگوں نے سڑکوں پر تفریق کی بنیاد پر لاشیں گرائیں انہوں نے اپنا بنایا۔



ٹوئٹرپر "ایدھی" کے ہیش ٹیگ کا عکس:

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں