عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا سربراہ پاک فوج

اللہ تعالیٰ عبدالستارایدھی کی بخشش فرمائے اورمرحوم کے خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جنرل راحیل شریف

اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جنرل راحیل شریف ، فوٹو؛ فائل

لاہور:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا، اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی بخشش فرمائے اور مرحوم کے خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔




دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نےعبدالستار ایدھی کی وفات پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو انسانیت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، ان کی سماجی اور فلاحی خدمات کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، عبدالستار ایدھی بلاشبہ غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے امید کی کرن تھے۔

ترجمان نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت اوردرجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کواس عظیم سانحہ پر اللہ تعالیٰ صبرواستقامت عطا فرمائے جب کہ معروف سماجی رہنما کی نماز جنازہ میں ایڈمرل ذکا اللہ بھی شرکت کریں گے۔
Load Next Story