12 شہری ڈنگی وائرس کا مزید شکار متاثرہ افراد کی تعداد 776 ہوگئی

مون سون میں ڈینگی وائرس کاموسم شروع ہوجاتاہے ، انڈوں سے لاروے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں،ماہرین طب


Staff Reporter July 09, 2016
اس موسم میں ملیریاکے مچھروں کی افزائش نسل بھی ہوتی ہے، شہری گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں فوٹو :فائل

شہر قائد میں مزید 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزید 12 افراد ڈنگی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مون سون کے موسم میں ڈنگی وائرس کا موسم شروع ہو جاتا ہے جو نومبر تک جاری رہتا ہے، کراچی کاموجودہ موسم مچھروں کی افزائش نسل کے لیے بہترین موسم ہوتاہے،اس موسم میں مادہ مچھروں کے انڈوں سے لاروے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں ،بارش کے موسم مچھروں کی افزائش نسل کی نرسری کہا جاتا ہے،بارش اور مون سون موسم میں ایڈیزایجپٹی مادہ مچھروں کے انڈوں سے تیزی سے لاروے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں نیم اور نرم مٹی میں دیے جانے والے انڈوں سے لاروے نکلتے ہیں جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ میں مچھروں کی بھرمارہوجائے گی، اس موسم میں جراثیم کش دواؤں کا اسپرے لازمی طور پر کرانا چاہیے۔

دوسری جانب سے ندی نالوں کی صفائی کروائی جائے اوران ندی نالوں میں بھی لاروے کوختم کرنے والا مخصوص کیمیکلزکااسپرے کیا جائے تاکہ انڈوں سے نکلنے والے لارووں کاخاتمے ہوسکے،ڈنگی وائرس پاکستان 2008 سے شروع ہے جو ہرسال درجنوں قیمتی جانوں کو نگل جاتا ہے۔

ماہرین نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بارش کے موسم میں گھروں کے اطراف جمع ہونے والے پانی کو صاف کریں اور پانی میں مٹی کاتیل چھڑک دیں تاکہ مچھروں کی افزائش نسل نہیں ہوسکے،مٹی کا تیل پانی کے سطح پر ہونے کی وجہ سے پانی کے اندر موجود لاروں کو آکسیجن نہیں ملتی اورلاروے پانی میں ہی مر جاتے ہیں، ماہرین نے کہاکہ موجودہ موسم میں ملیریا کا مرض بھی سر اٹٔھاتا ہے ،ملیریاکا سبب بننے والے مچھروں کی بھی اسی موسم میں افزائش نسل تیزی سی ہوتی ہے، لہٰذا گھروں میں موجودہ پانی کو ڈھانپ کررکھا جائے اورگھروں کے اطراف پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |