گواہوں کے تحفظ کو شعبہ تفتیش سے منسلک کر نیکا فیصلہ

مقدمات کی تکمیل تک گواہوں کے گھر وں پر بھی سیکیورٹی اقدامات بھی کیے جائیں، آئی جی سندھ


Staff Reporter November 28, 2012
آئی جی سندھ نے کمیٹی کو ہدایات دیں کہ مقدمات کے گواہوں اور قریبی رشتے داروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس نے گواہوں کے تحفظ کو شعبہ تفتیش سے منسلک کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس نے گواہوں کے تحفظ کے نظام اور اس سے متعلقہ ضروری امور کو شعبہ تفتیش کے کورس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی زیر صدارت ہونے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، آئی جی سندھ نے انتہائی اہم نوعیت کے مقدمات بشمول دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، قتل اور ٹارگٹ کلنگ وغیرہ کی فہرست اور ایسے تمام مقدمات کے گواہان کے تحفظ کے حوالے سے پولیس اقدمات کے لیے ایڈ یشنل آئی جیز اسپیشل برانچ ،سی آئی ڈی ، کراچی اور کرائم پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔

انھوں نے کمیٹی کو ہدایات دیں کہ مقدمات کے گواہوں اور قریبی رشتے داروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا لازمی ہے ، مقدمات کی تکمیل تک گواہوں کے گھر وں پر بھی سیکیورٹی اقدامات بھی کیے جائیں بصورت دیگر انھیں متبادل رہائش فراہم کی جاسکیں، گواہوں کے لیے ایسے انتظامات بھی کیے جائیں کہ ان کے روزمرہ ضروریات زندگی متاثر نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں