وزیراعظم  کا عبدالستار ایدھی کے لیے نشان امتیاز کا اعلان

عبدالستارایدھی پاکستان کا حقیقی اثاثہ تھے، ہم انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے، وزیراعظم

عبدالستارایدھی پاکستان کا حقیقی اثاثہ تھے، ہم انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے،وزیراعظم. فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کو عظیم قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالستارایدھی پاکستان کا حقیقی اثاثہ تھے، ہم انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے، اللہ تعالی ایدھی صاحب کا سفر آخرت آسان کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کامیابیوں کے باوجودعبدالستارایدھی ایک سادہ مزاج شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے پاکستانی عوام کی زندگیوں کوتبدیل کیا اوراپنی انتھک خدمت کے ذریعے ہزاروں زندگیوں کو بچایا۔


وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا بھی اعلان کیا جس کے دوران ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سندھ حکومت نے بھی عبدالستار ایدھی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، کے پی کے میں سرکاری اداروں اور عمارتوں پر پر لگے قومی پرچم بھی 2 روز تک سرنگوں رہیں گے۔

Load Next Story