گنیزبک میں ایدھی ایمبولینس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پرشامل

مزید 3 ایئرایمبولینس ایک ماہ میں اس بیڑے میں شامل ہوجائیں گی۔


Staff Reporter July 09, 2016
مزید 3 ایئرایمبولینس ایک ماہ میں اس بیڑے میں شامل ہوجائیں گی۔:فوٹو : فائل

عوامی خدمت کے معروف ادارے ایدھی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا۔

عبد الستارایدھی نے پاکستان کا سب سے بڑی نجی ویلفیئر ادارہ قائم کیا اور ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس گردانی جاتی ہے جو پاکستان کے ہر شہر میں لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے جس کے بعد عبدالستار ایدھی کو 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔

عبد الستار ایدھی کی ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کی1200 ایمبولینس کام کر رہی ہیں جن میں سے 300 کراچی میں ہیں، اس کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس 2 طیارے، ایک ہیلی کاپٹر، اسپیڈ بوٹ اورربربوٹ بھی موجود ہیں جب کہ مزید 3 ایئرایمبولینس ایک ماہ میں اس بیڑے میں شامل ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں