شاہراہ قائدین دسمبر تک مکمل ہوجائے گی محمد حسین سید
شاہراہ قائدین کو دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہ قائدین کی ازسرنو تعمیر کا کام مکمل ہوتے ہی اس اہم شاہراہ پر پیدل سڑک عبور کرنے والوں کی سہولت کے لیے پیڈسٹرین برج کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے ۔
یہ بات انھوں نے شاہراہ قائدین کے دورے کے دوران کہی، اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسزالطاف جی میمن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سگنل فری کوریڈورز کی تعمیر کے باعث ٹریفک کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پیدل سڑک عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا اس ضرورت کے پیش نظر شہر کے مختلف حصوں میں بڑی سڑکوں اور کوریڈورز پر پیڈسٹرین برج تعمیر کیے گئے ہیں اورمزید جہاں جہاں ضرورت ہے برج نصب کئے جا رہے ہیں، شاہراہ قائدین کو دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔