زیبا بختیار کے ساتھ کام کرنے کا معاہدہ نہیں کیا ایمان علی

میں اپنی مرضی سے زندگی گزارتی ہوں اس لیے کام بھی اپنی مرضی سے کرتی ہوں ۔


Online November 28, 2012
میرے بارے میں بے بنیاد خبریں شایع نہ کی جائیں, ایمان علی ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ زیبا بختیار سمیت کسی کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ نہیں کیا۔

انھوں نے زیبا بختیار کی فلم میں کام کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں بے بنیاد خبریں شایع نہ کی جائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی سے زندگی گزارتی ہوں اس لیے کام بھی اپنی مرضی سے کرتی ہوں۔

مجھ سے بہت سے لوگ کام کے لیے رابطہ کرتے ہیں مگر میں سب سے منفرد اور بہترین کام کا انتخاب کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ میں نے زیبا بختیار سمیت تاحال کسی بھی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں