فخر پاکستان عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بھی شرکت، پاک فوج کے دستے نے قومی ہیرو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ولیج میں سپرد خاک کردیا گیا۔
عبدالستارایدھی کی میت کو پہلے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے سے میٹھادر میں ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا جہاں ان کے اہل خانہ نے ایدھی صاحب کا آخری دیدار کیا جس کے بعد قومی ہیرو کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر وی آئی پی پروٹوکول میں لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پاک فوج کی جانب سے 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو مکمل سرکاری پروٹوکول میں ایدھی ولیج منتقل کیا گیا جہاں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھر ان کی وصیت کے مطابق انہیں اسی قبر میں سپرد خاک کیا گیا جو انہوں نے 25 برس قبل اپنے لیے خود تیار کی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عبدالستار ایدھی کے لیے نشان امتیاز کا اعلان
عبدالستار ایدھی کی تدفین کے بعد صدر مملکت صدر ممنون حسین، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا، سربراہ پاک فوج
عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی رینجرز، کور کمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، چیرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ایم کیو ایم، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اے این پی کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے سربراہان سمیت سیاسی شخصیات نے بھی محسن انسانیت کے جنازے کو سیلوٹ پیش کیا۔
ایدھی صاحب کے انتقال پر کراچی کی تاجر تنظیموں نے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا جب کہ انجمن تاجران حیدرآباد نے بھی آج کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج تمام سینما گھر بھی بند رہے جب کہ سینما گھروں پر آویزاں پوسٹرز بھی ڈھانپ دیئے گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: دنیائے انسانیت کا روشن چراغ بجھ گیا، عبدالستار ایدھی ہم میں نہ رہے
عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اپنے والد کی نماز جنازہ پڑھانے کے لیے مفتی منیب الرحمان سے درخواست کی تھی تاہم مفتی منیب الرحمان نے شہر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نماز جنازہ پڑھانے سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے لاوارث اور محتاج لوگوں کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں، جہاں بھی کوئی حادثہ پیش آتا ایدھی صاحب وہاں پہنچ جاتے تھے، ایدھی صاحب کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست ملی تھی لیکن کل رات ہی ایبٹ آباد پہنچا ہوں اس لئے ظہر تک واپسی ممکن نہیں۔ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے معذرت کے بعد مولانا احمد نیازی نے قومی ہیرو کی نماز جنازہ پڑھائی۔