عامر خان نے پھر سے نئی فلم کی ہدایات دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک کہانی ہے جس پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس فلم کا ہدایتکاربھی ہوں گا۔


Showbiz Desk November 28, 2012
ہدایت کاری کے شعبے میں اب جم کر کام کروں گا، عامر خان ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار عامر خان نے پھر سے نئی فلم کی ہدایات دینے کا فیصلہ کرلیا ۔بالی وڈ اداکار نے قبل ازیں 2007 میں فلم ''تارے زمین پر''کی ڈائریکشن دیکر اپنی صلاحیتوں کو منوایا تھا۔

اب ایک بار پھر انھوں نے ڈائریکشن کے شعبے میں قدم جمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔عامر خان کا کہنا ہے کہ اب انکے پاس ایک کہانی ہے جس پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس فلم کی خاص بات یہی ہوگی کہ میں خود ہی اس فلم کا ہدایتکاربھی ہوں گا انھوں نے کہا کہ ہدایت کاری کے شعبے میں اب جم کر کام کروں گا ۔واضح رہے کہ 47سالہ اداکار نے 1984میں فلم ''منزل منزل ''اور 1985میں ''زبردست ''کے لیے اپنے انکل ناصر حسین کے ساتھ مل کر فلم کے معاون ہدایت کار کے طور پر کام کیا تھا۔

اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ابھی میرے پاس اداکاری کا بہت سارا کام ہے کئی فلمیں زیر تکمیل ہیں اور ایک ٹی وی شو کے سیزن ٹو کو بھی کرنا ہے ،۔تاہم ان سب کے باوجود جلد ہی ہدایتکاری کی طرف آئوں گا ۔ عامر خان نے کہا ہے کہ انھیں یوپی میں مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل ہونیوالے عبد الحکیم کی موت سے شدید دھچکا لگا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پولیس ان کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزا دلائے۔انھوں نے بتایا کہ میرے ٹی وی شو میں شرکت کے دوران عبد الحکیم نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں