گورنرکے پی کے اقبال ظفرجھگڑا کا لنڈی کوتل کا دورہ شہید اورزخمی اہلکاروں کیلئے چیک تقسیم کئے

شہید سرکاری اہلکاروں کے لواحقین کو 30 لاکھ اور سولینز کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
شہید سرکاری اہلکاروں کے لواحقین کو 30 لاکھ اور سولینز کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ فوٹو:فائل

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف شہید اورزخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے امدادی چیک تقسیم کئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنرخیبرپختونخوا ظفراقبال جھگڑا نے لنڈی کوتل میں لنڈی خانہ واٹرسپلائی اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اہلکاروں کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے۔

گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے دہشت گردی اورطورخم حملے میں شہید اور زخمی 72 اہلکاروں کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے، شہید سرکاری اہلکاروں کے لواحقین کو 30 لاکھ اور سولینز کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے جب کہ زخمی سرکاری اہلکاروں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور زخمی سولینز کو 20 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں