عمران خان نے عبد الستارایدھی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

جب کینسر اسپتال بنایا توعبدالستار ایدھی ہی میر ے رول ماڈل تھے، عمران خان


ویب ڈیسک July 09, 2016
ایدھی صاحب فلاح انسانیت کی اعلی مثال تھے اوررہیں گے، عمران خان:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی میرے لئے رول ماڈل تھے اور فلاحی کاموں کا جذبہ میں نے ان سے ہی سیکھا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی یونی ورسٹی نمل کے لئے فنڈ ریزنگ مہم میں لندن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی نمازہ جنازہ میں شرکت نہ کرنے پرمجھے بہت افسوس ہے، جب کینسراسپتال بنایا توعبدالستارایدھی ہی میرے رول ماڈل تھے، انھیں دیکھ کرہی میرے اندر فلاحی کاموں کا جذبہ پیدا ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت پوری قوم ایدھی صاحب کے اہل خانہ اوران کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، عبدالستار ایدھی فلاح انسانیت کی اعلی مثال تھے اوران کی خدمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں، اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کے اہل خانہ اورہم سب کو ان کی رحلت کا دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں اور ایدھی صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی کیلئے نشان امتیاز اور ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

واضح رہے کہ عمران خان 8 روزہ نجی دورے پر لندن گئے ہیں جہاں وہ نمل یونی ورسٹی کے لئے فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ نجی مصروفیات میں بھی شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔