ٹوئٹر پر ’’سلام ایدھی‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد قوم کے مسیحا کے بچھڑنے پر اپنے غم کا اظہار کررہی ہے

عبدالستارایدھی کی وفات پرپاکستان سمیت دنیا بھر کے درد مند افراد غمگین دکھائی دیتے ہیں،فوٹو:فائل

لاہور:



گلریز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اثاثوں میں سے ایک ایدھی صاحب انتقال کرگئے۔



ایازستی نے ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ترین غریب آرمی ہم سے جدا ہوگیا۔



ڈاکٹر باریا بخاری کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب وہ واحد شخص تھے جن کی اولاد نہیں تھی، مگر وہ لاکھوں لاوارث بچوں کے شفیق باپ تھا۔



شہزاد وارث نے عظیم باکسر محمد علی کا قول لکھا ہے کہ دوسروں کی خدمت آپ کا زمین پر رہنے کا معاوضہ ہے۔




ریبیلین کے نام سے موجود ایک صارف نے 8 جولائی کو ایدھی صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 



منظور صاحب نے ایدھی صاحب کی وصیت شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ مجھے انہی کپڑوں میں دفنا یا جائے جو میں نے پہن رکھے ہوں اورمیرے اعضا عطیہ کردیئے جائیں۔



دیبا کہتی ہیں کہ ایدھی صاحب آپ ہمارے دل میں رہتے ہیں حقیقی ہیروز کبھی نہیں مرا کرتے۔



ہیرا نامی صارف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ خدا کی امانت خدا کے حوالے ہوگئی۔

Load Next Story