بھارت نے پاکستان سے اچھا ڈرامہ پیش نہیں کیا قاضی واجد

اگر کسی شخص ڈرامے یا کمپنی کو راتوں و رات شہرت دلوانی ہو تو عورتوں پر یہ کام چھوڑ دینا چاہیئے۔


Showbiz Reporter November 28, 2012
دنیا میں ہمارا حوالہ ڈرامہ کے اعتبار سے زیادہ مضبوط ہے، قاضی واجد ۔ فوٹو: اے پی پی /فائل

LONDON/ KARACHI: سینئر اداکا ر قاضی واجد کا کہنا ہے کے خواتین معاشرے میں کسی بھی چیز کو مشہور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اگر کسی شخص ڈرامے یا کمپنی کو راتوں و رات شہرت دلوانی ہو تو عورتوں پر یہ کام چھوڑ دینا چاہیئے۔ بھارت نے کبھی پاکستان سے اچھا ڈرامہ پیش نہیں کیا۔نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کے پاکستان میں ہندوستانی ڈرامے آنے کا سبب بھی ہماری خواتین ہی تھیں ۔آج ان کا خاتمہ بھی ان کی وجہ سے ہوا مگر میں سمجھتا ہوں یہ اچھا عمل ہے کے ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام اس درجہ ہے۔انھوں نے کہا کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں معیاری کام کررہے ہیں ان کی وجہ سے آج کے ڈرامے میں نکھار دیکھائی دینے لگا ہے اب ڈرامہ دیکھ کرخوشی ہوتی ہے ہمارے ہاں کہانی لکھنے والے نئے لوگ بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔

آج سے 30 سال قبل اگر کوئی فنکار معمولی رول بھی کر لیتا تھا تو مشہور ہوجاتا تھا، آج بہت محنت کی ضرورت ہے ۔وقت کے ساتھ لوگو ں کے مزاج بدل چکے ہیں ۔ہر آدمی کچھ نیا چاہتا ہے ۔ہندوستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کے وہاں فلم ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے مگرڈرامہ کبھی پاکستان سے اچھا نہیں کر سکے ۔ہندوستان والے ہمارے ہاں فلم سے زیادہ ڈرامے پر توجہ دی گئی ہے اس لیے دنیا میں ہمارا حوالہ ڈرامہ کے اعتبار سے زیادہ مضبوط ہے اور پڑوسی ممالک میں ہمارے ڈرامے لائبریری میں بہت حفاظت سے رکھے جاتے ہیں اور نئے فنکاروں کو ان ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے دوران تربیت یہ ہمارااعزاز ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں