قومی ٹیم کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

سسیکس کے خلاف وارم اپ میچ میں قومی کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
سیسکس کے خلاف وارم اپ میچ میں قومی کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔ فوٹو: پی سی بی

عبدالستار ایدھی کے انتقال پر جہاں پوری پاکستانی قوم شدت غم سے نڈھال ہے وہیں انگلیڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی قومی ہیرو کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔

انگلش کاؤنٹی سسیکس کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔



واضح رہے کہ انگلیڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت سے قومی ٹیم کی وردی پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگانے کی منظوری لی تھی جس کا مقصد فلاحی کاموں کے لئے چیریٹی جمع کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔