سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججزروسٹرم جاری

اسلام آباد رجسڑی میں ایک جب کہ لاہوراورکراچی رجسڑیوں میں 2، 2 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
اسلام آباد رجسڑی میں ہونے والے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لیے ججزروسٹرم اورکازلسٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹرم اور کاز لسٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے 5 بنچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد رجسڑی میں ایک جب کہ لاہوراورکراچی رجسڑیوں میں 2، 2 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد رجسڑی میں ہونے والے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس انورظہیرجمالی اورجسٹس عظمت سعید پرمشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔

دوسری جانب لاہوررجسٹری میں بنچزجسٹس امیر ہانی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوں گے جب کہ کراچی رجسڑی میں بنچز جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔