بالی ووڈ بھی مسیحائے ملت عبدالستار ایدھی کے انتقال پرسوگوار

عبدالستار ایدھی غیرمعمولی انسان تھے جن کے کارناموں نے کئی زندگیوں کو تبدیل کردیا، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی


ویب ڈیسک July 09, 2016
عبدالستار ایدھی غیرمعمولی انسان تھے جن کے کارناموں نے کئی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی، فوٹو:فائل۔

مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر پاکستان سمیت بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے۔

مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر جہاں پاکستان غم میں ڈوبا ہوا ہے وہیں دنیا بھر میں ان کی جدائی کا سوگ منایاجارہا ہے جس میں بھارتی فلم نگری بھی مسیحائے انسانیت کے انتقال پر سوگوار ہے اور کئی نامور اداکاروں اور فلمسازوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کےانتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عبدالستار ایدھی غیرمعمولی انسان تھے جن کے کارناموں نے کئی زندگیوں کو تبدیل کردیا اور وہ واقعی میں تمام انسانوں میں حقیقی ہیرو تھے۔



بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی عالمی سطح پر ایثارو قربانی کی اہم مثال تھے جن کے انتقال پر دکھ ہے تاہم انسانیت انہیں ہمیشہ یاد کرے گی۔



فلمساز مہیش بھٹ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی غیر معمولی زندگی نئی نسلوں کے لیے ہمیشہ ہی مشعل راہ بنی رہے گی۔



گلوکارعدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ولی صفت فقیر اور یتیموں کے باپ آج دنیا سے چلے گئے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |