ہرطرح کے مسائل سے نمٹنا آتا ہے لیکن دھرنا مسائل کا حل نہیں وزیراعظم

وزیراعظم لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے 48 روز بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
وزیراعظم لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے 48 روز بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا مسائل کا حل نہیں البتہ ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنا آتا ہے جب کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ بھی ملک کی خدمت کرے۔

وزیراعظم نواز شریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے 48 دن بعد خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر احسن اقبال، راجہ ظفر الحق اور وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم کو خصوصی طیارے سے وطن واپس لانے پر عدالت جانے کا اعلان

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ایئرپورٹ لاؤنچ میں ان کے استقبال کے لیے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مختصر ملاقات بھی کی جب کہ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے صحت دی، میں پہلے کی طرح فعال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنا آتا ہے جب کہ دھرنا مسائل کا حل نہیں، پاکستان کو چلنے دیں اور آگے بڑھنے دیں کیونکہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کو چاہیے وہ بھی ملک کی خدمت کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس؛ عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیاری کی ہدایت

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔