عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگادی گئیں

دونوں نابینا افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی لیکن اب وہ ایدھی کی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے، ترجمان ایس آئی یو ٹی


ویب ڈیسک July 09, 2016
دونوں نابینا افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی لیکن اب وہ ایدھی کی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے، ترجمان ایس آئی یو ٹی، فوٹو؛ فائل

ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگادی گئی ہیں۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں، دونوں نابینا افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی لیکن اب دونوں افراد عبدالستار ایدھی کی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں نابینا افراد کے آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں نے کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دنیائے انسانیت کا روشن چراغ بجھ گیا، عبدالستار ایدھی ہم میں نہ رہے

واضح رہے کہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہوئے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کردی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔