سلمان نے فلم ’’دبنگ‘‘  کے تیسرے سیکوئل سے سوناکشی کی چھٹی کرادی

سلومیاں کی ناراضی کی وجہ ارباز خان کی فلم ’’ڈھولی کی ڈولی‘‘ میں کام کرنے سے انکار کو قراردیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
سلومیاں کی ناراضی کی وجہ ارباز خان کی فلم ’’ڈھولی کی ڈولی‘‘ میں کام کرنے سے انکار کو قراردیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم''دبنگ'' کے تیسرے سیکوئل سے چھٹی کرادی جس کے بعد نئی اداکارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی آپس میں گہری دوستی ہے یہی وجہ ہے کہ سلومیاں نے 2010 میں دبنگ گرل کو اپنی فلم ''دبنگ'' میں مدمقابل کاسٹ کراکے فنی سفر کا آغاز کرایا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں فلم''دبنگ 2''،''راؤڈی راٹھور'' اور''سن آف سردار'' بھی شامل ہے لیکن اب سلو میاں اور دبنگ گرل کی دوستی میں دراڑ آگئی ہے جس کے بعد انہیں فنی کیرئیر کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:دبنگ گرل سوناکشی بالی ووڈ میں متعارف کروانے پر سلمان خان کی شکر گزار

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے درمیان دوستی پہلے جیسی نہیں رہی ہے جس کی وجہ دبنگ گرل کی جانب سے سلو میاں کے بھائی ارباز خان کی فلم ''ڈھولی کی ڈولی'' میں کام کرنے سے انکار کو قرار دیا جارہا ہے جب کہ سوناکشی اور سلمان خان کے درمیان ارپتہ خان کی شادی کے بعد سے ہی ناراضی جاری ہے جس کے بعد اب سلمان خان نے ارباز خان کی فلم ''دبنگ'' کے تیسرے سیکوئل سے سوناکشی کی چھٹی کرادی اورنئی اداکارہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان کی ضد کی وجہ سے اداکارہ بنی، سوناکشی

واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی فلموں''اکیرہ''،''فورس 2''اور''نور'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔