سیرینا ولیمزنے ساتویں بارومبلڈن کا ٹائٹل جیت لیا

سیرینا نے ومبلڈن جیت کر سابق جرمن کھلاڑی اسٹیفی گراف کا 22 مرتبہ گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔


سیرینا نے ومبلڈن جیت کر سابق جرمن کھلاڑی اسٹیفی گراف کا 22 مرتبہ گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں جرمن کھلاڑی اینجیلک کیربر کوہراکر ساتویں بار ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے لندن میں ہونے والے ومبلڈن کے فائنل میں اپنی حریف جرمن کھلاڑی اینجیلک کیربر کو 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر ساتویں بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق جرمن کھلاڑی اسٹیفی گراف کا 22 مرتبہ گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

اس سے قبل سیرینا ولیمز نے اپنا 21 واں گرینڈ سلم گزشتہ سال جیتا تھا جب انہوں نے ہسپانوی کھلاڑی گیربین بلانکو کو ہرا کر چھٹی بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ اب تک کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت پائی تھیں اور انہیں فرنچ اورآسٹریلین اوپن فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم اس مقابلے میں وہ مسلسل ناکامیوں سے نکلتے ہوئے اپنا ساتواں ومبلڈن جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ وہ ساتویں بار ومبلڈن جیتنے پر بہت خوش ہیں اور ان کی حریف جرمن کھلاڑی اینجیلک کیربر نے اچھا مقابلہ کیا، ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آیا۔

34 سالہ امریکی کھلاٰڑی نے اپنا پہلا ومبلڈن 14 سال قبل جیتا تھا اور ان کا آئندہ ہدف سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ توڑنا ہے جنہوں نے 24 گرینڈ سلم جیت رکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔