کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ڈاکٹر سمیت 2 افراد زخمی

فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی اور محمود آباد میں پیش آئے۔


ویب ڈیسک July 09, 2016
فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی اور محمود آباد میں پیش آئے۔ فوٹو؛ فائل

شہر میں فائرنگ كے واقعات میں ڈاكٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کراچی کےعلاقے نارتھ كراچی سیكٹر 11c/3 نعمانیہ مسجد كے قریب نامعلوم ملزمان نے كار پر فائرنگ كردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کی شناخت ڈاکٹر افسر عالم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈاكٹر افسر عالم سے كار چھیننے كی كوشش كررہے تھے كہ مزاحمت كرنے پر ملزمان نے فائرنگ كردی۔

فائرنگ کا دوسر اواقعہ محمود آباد میں پیش آیا جہاں حقانی مسجد كے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگاتا ہے تاہم پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔