اسلام آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن 160 مشتبہ افراد زیر حراست

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

وفاقی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن كے دوران 160 مشتبہ افراد كو حراست میں لے كر تحقیقات شروع كردی۔


پولیس کے مطابق شہر میں جنرل ہولڈ اپ كے دوران 165 موٹر سائیكل، 5 گاڑیاں بغیر كا غذات قبضہ میں لی گئیں جب كہ جرائم پیشہ عناصر كے خلاف مختلف كارروائیوں كے دوران 3 ملزمان كو گرفتار كركے ان كے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 2 عدد پستول برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق شہرکے مختلف تھانہ جات كے علاقوں میں پولیس نے دوران سرچ آ پریشن 160 مشتبہ افراد كو حراست میں لے كر تحقیقات شر وع كردی ہیں۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے ڈكیتی كی واردات میں ملوث گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کیا۔
Load Next Story