سنجے دت ایک بار پھر ’’بلو بل رام‘‘ کے روپ میں نظرآئیں گے
سنجے دت نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم’’کھل نائیک‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے
بالی ووڈ میں سنجوبابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم''کھل نائیک'' کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ سنجوبابا کی ذاتی زندگی فلم کے کرداروں کی طرح مشکل میں گزری ہے اور رواں برس ہی وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں جس کے بعد جلد ہی فلم نگری میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے ایک بار پھر ''بلو بل رام''بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے دت نے فلم کے لیے مارشل آرٹ کی تربیت لینا شروع کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ''کھل نائیک'' کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر ''بلو بل رام'' کے روپ نظر آئیں گے جب کہ فلم سنجے دت پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی جس کی ہدایتکاری کے فرائض ڈائریکٹر سبھاش گئی ہی نبھائیں گے اور فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:جیل میں گیتا کے ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا، سنجے دت
واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا دی گئی تھی ۔