بھارت کیخلاف سیریز پاکستان پیسرز پر انحصار کرے گا

ماضی میں بھی روایتی حریف کو فاسٹ بولرز نے پریشان کیا اس بار بھی یہی ہوگا، حفیظ


Sports Reporter November 28, 2012
ماضی میں بھی روایتی حریف کو فاسٹ بولرز نے پریشان کیا اس بار بھی یہی ہوگا، حفیظ فوٹو : اے ایف پی/فائل

بھارت کیخلاف سیریز میں فتح کیلیے پاکستان فاسٹ بولرز پر انحصار کرے گا، ٹوئنٹی20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ماضی میں روایتی حریف کو ہمیشہ ہمارے پیسرز ہی نے پریشان کیا،اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

سعید اجمل اور شاہد آفریدی ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں لیکن ایشیائی ٹیموں کیخلاف ان کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں رہی، اس کی بڑی وجہ خطے کے بیٹسمینوں کا سلو بولرز کو عمدگی سے کھیلنا ہے۔ حفیظ نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں بلو شرٹس کو نیچا دکھانے کیلیے فاسٹ بولرز پر انحصار کرتی ہیں،روایتی حریف کیخلاف سیریز میں ہمارے پیسرز کو عمدہ پرفارم کرنا ہوگا۔ فاسٹ بولر وکٹیں دلائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان فتحیاب نہ ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیس بیٹری نے دم خم دکھایا پاکستان نے فتح حاصل کی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ بلاشبہ سعید اجمل اور شاہد آفریدی دنیا کے بہترین سلو بولر ہیں لیکن دیگر ٹیموں کی بانسبت بھارت اور سری لنکا کیخلاف ان کی کارکردگی کمزور نظر آئی، اس کی بڑی وجہ ایشین بیٹسمینوں کا اسپنرز کو بہترین انداز میں کھیلنا ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم بھارتی کرائوڈ کے سامنے بہتر پرفارم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں