فلم انڈسٹری والوں کو متحد کرکے ہی کامیاب ہونگا سید نور

فلم انڈسٹری کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے مجھے اپنے تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے


Cultural Reporter November 28, 2012
فلم انڈسٹری کا اس وقت شیرازہ بکھر چکا ہے، سید نور ۔ فوٹو: فائل

LONDON: میں خود کو اس وقت ہی قابل سمجھوں گا جب فلم انڈسٹری والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار مصنف وہدایتکار سیدنور نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیدنور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا اس وقت شیرازہ بکھر چکا ہے'جنھیں تنکے تنکے کی طرح مجھے اکٹھا کرنا ہے 'کیونکہ گھونسلا اور اس کے رہنے والوں کے بغیر میری پرواز کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی چیئرمین شپ کا مجھے کبھی شوق نہیں رہا 'بلکہ میں صرف اپنے کام سے پیار کرتا ہوں۔

مجھے یہ ذمے داری لینے کے لیے دوستوں نے مجبور کیا 'جس کا مقصد صرف فلم انڈسٹری کو دوبارہ سے کھڑا کرنا ہے ۔ اس کے لیے مجھے اپنے تمام دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے'میرے لیے سب قابل احترام ہیں ' ہر کسی کو اظہار رائے کا حق ہے مگرمیں اپنے ان تمام دوستوں سے یہی اپیل کرونگا کہ اگر انھیں مجھ سے کوئی گلہ شکوہ ہے تو وہ اس کا اظہار اس طرح نہ کریں کہ ہم مضبوط نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں