فلنٹوف جمعے کو باکسنگ رنگ میں اتریں گے پہلی فائٹ میں ڈائیسن سے مقابلہ
مجھے کم سے کم اس کھیل سے اپنا لگاؤ ثابت کرنے کا ایک موقع ملنا چاہیے، سابق انگلش آل راؤنڈر
سابق انگلش آل رائونڈر اینڈریو فلنٹوف جمعے کو باکسنگ رنگ میں اتریں گے، پہلی پروفیشنل فائٹ میں ان کا سامنا امریکی باکسر رچرڈ ڈائیسن سے ہوگا۔
فلنٹوف نے اس فائٹ کے حوالے سے خود پر ہونے والے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا ہے، وہ اس وقت اسکائی ٹی وی کے ایک دستاویزی پروگرام 'لارڈز سے رنگ تک' میں حصہ لے رہے ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دولت کمانے اور اس دستاویزی پروگرام کیلیے باکسنگ رنگ میں اتریں گے اورکھیل کے بارے میں سنجیدہ نہیں، تاہم فلنوف کا کہنا ہے کہ میرے باکسنگ میں آنے کے اعلان کے بعد ہی ٹی وی پروگرام شروع ہوا۔
مجھے کم سے کم اس کھیل سے اپنا لگاؤ ثابت کرنے کا ایک موقع ملنا چاہیے، فائٹ کے بعد ہی لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ میں اس کے بارے میں کتنا سنجیدہ ہوں۔ واضح رہے کہ مانچسٹر ایرینا میں شیڈول اس فائٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت ابھی سست روی کا شکار تاہم آرگنائزرز بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کی توقع کررہے ہیں۔