90 امیر ترین انفرادی ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ
ایف بی آر نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیے
ایف بی آر نے بھاری آمدنی رکھنے والے90 انفرادی ٹیکس دہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے رسک بیسڈ آڈٹ پالیسی کے تحت بھاری آمدنی رکھنے والے 90 امیر ترین انفرادی ٹیکس دہندگان کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے گئے اور دو تہائی سے زیادہ ان انفرادی ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آڈٹ کے نوٹس جاری کرکے ان کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا۔
ان بڑے انفرادی ٹیکس دہندگان کے گزشتہ پانچ سال کے ریکارڈکی چھان بین کی جائے گی اور ان کے ذمے ٹیکس واجبات جرمانے کیساتھ وصول کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایف بی آر نے اپنے کرپٹ افسران اورکرپٹ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کا سُراغ لگانے اور انکے خلاف سخت کارروائی شروع کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصدکیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔