لاہور میں عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ گرجا گھروں اور گوردواروں میں دعائیہ تقاریب

اقلیتی برادری نے اپنے مذہبی طریقے سے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ویب ڈیسک July 10, 2016
دعائیہ تقاریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوٹو: ایکسپریس/اسکرین گریب

لاہور: گلشن پارک میں فلاحی رہنما عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ گرجا گھروں اور گوردواروں میں قومی ہیرو کے لئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے گلشن پارک لاہور میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کیتھیڈرل چرچ مال روڈ، ایف جی اے کنوینشن گراؤنڈ اور کوٹ لکھپت کے گرجا گھر میں جب کہ ڈیرہ صاحب لاہور کے گوردوارے میں بھی فخر پاکستان کے لئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت اقلیتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی گئی تھی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے عوض لاہور کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں