وزیراعظم آزاد کشمیر کا حویلی فائرنگ واقعہ پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم
حکومت پاکستان امن و امان قائم رکھنے کے لئے آذاد کشمیر کے حساس حلقوں میں فوج اور رینجرز کو تعینات کرے، فاروق حیدر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے انتظامیہ کو امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے حویلی میں ہونے والے خونی تصادم کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جب کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے بھی پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور 21 جولائی کو عوامی عدالت سے جو فیصلہ آئے گا وہ سب کو قبول ہوگا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم فاروق حیدر نے بھی حساس حلقوں میں فوج اور رینجرز کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کردیا ہے۔ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث سیکیورٹی کے شدید خدشات ہیں اورانتخابات میں بے گناہ افراد کے قتل کے بعد فوج اور رینجرز کو تعینات کرنا بے معنیٰ ہو جائے گا لہذا حکومت پاکستان آذاد کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے آج ہی فوج اور رینجرز کو حساس حلقوں میں تعینات کرے۔ انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کو بے آئین نہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔