حکومت کی دھمکیاں ہڑتال میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں امتیاز شیخ

پر امن احتجاج کی کال دی ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا جواب دیں گے، پریس کانفرنس.


Staff Reporter November 28, 2012
پر امن احتجاج کی کال دی ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا جواب دیں گے، پریس کانفرنس. فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ(ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں30نومبر 2012 کو دی جانیوالی ہڑتال کی کال اور یوم سیاہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، سندھ میں ایک ہی قانون چلے گا، دہرے قانون سے سندھ کی تقسیم کی ابتدا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی ڈویژن کے صدر پیر یاسر کے آفس میں کراچی ڈویژن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس کے بعد امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ30نومبر2012کو سندھ میں یوم سیاہ اور مکمل ہڑتال کی کال کا اعلان تمام اتحادی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر فیصلے کے بعد پیر پگارا نے کیا تھا، آج بھی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں اس فیصلے پر قائم ہیں، حکومتی رٹ کہیں موجود نہیں،حکومتی ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کی بیٹیوںسے بدتمیزی کرنے والے وزرا استعفیٰ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں