عبدالستار ایدھی کو بین الاقوامی میڈیا اور عالمی شخصیات کا بھی زبردست خراجِ تحسین
عالمی ذرائع ابلاغ نے ایدھی کو انسانیت کا ہیرو قرار دیا ہے اور بھارت میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ۔
DERA ISMAIL KHAN:
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر بین الاقوامی میڈیا اور عالمی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایدھی نے بلاتفریق مذہب و نسل ہر انسان سے محبت، انصاف اور رحم کا جذبہ بیدار کیا۔ بان کی مون نے عبدالستار ایدھی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے کہا کہ ہمیں عبدالستارایدھی کی زندگی کا پیغام اورمقصد اپنانا چاہیے اورانسانیت کی بلاامتیاز خدمت کرنی چاہیے۔ صادق خان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح عبدالستار ایدھی جس نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرپاکستان کےغریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھرمیں بلاتفریق ضرورت مندلوگوں کے کام آنا چاہییے۔
دنیا کے ممتاز اخبارت اور برقی نشریاتی اداروں نے بھی ایدھی کو ان کی وفات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
الجزیرہ کی انگریزی ویب سائٹ پر ان کی خبر کئی روز تک 10 بڑی خبروں میں شامل رہی اور الجزیرہ نے انہیں غریبوں کا ہیروقرار دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایدھی کو پاکستان کا ' فادر ٹریسا' قرار دیا۔
برطانوی اخباروں نے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کا آغاز چھوٹے پیمانے پر کیا لیکن آج ان کا ادارہ دنیا کے بڑے خیراتی اداروں میں سے ایک ہے۔ گارجیئن نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ایدھی نے انسانیت کو اپنا مذہب بنا رکھا تھا۔
وال اسٹریٹ جنرل نے عبدالستار ایدھی کے بارے میں کہا کہ ایدھی کہا کرتے تھے کہ انہیں دنیا کی کسی اشیا کی کوئی ضرورت نہیں اور وہ صرف انسانوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ مرتے ہوئے اپنی آنکھیں بھی عطیہ کرگئے۔